شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں پیر کی سہ پہر ایک آرمی میجر کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے کمانڈر کی حیثیت سے 6 جے اے سی رائفلز کے ساتھ تعینات 29 سالہ آرمی آفیسر کی لاش فرنٹیئر سیکٹر میں جوگی پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران ملی ہے۔
ٹنگڈار سکیٹر میں آرمی میجر کی لاش برآمد ایک فوجی اہلکار کے مطابق لاش برآمد ہونے کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے فوری بعد لاش کو چمکوٹ لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ آرمی میجر کی ٹھوڑی کے نچلے حصے پر چوٹ کے نشان دکھائی دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی میجر کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔