اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: بندوق برداروں نے فوجی اہلکار کا اغوا کر لیا - فوجی اہلکار

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا ہے۔

شوپیان: عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکار کا اغوا کرلیا

By

Published : Aug 2, 2020, 11:43 PM IST

Updated : Aug 3, 2020, 10:22 AM IST

اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین علاقے میں آج شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے مقامی فوجی اہلکار، جو اپنے گھر آیا تھا کو اغوا کر لیا جبکہ اس کی گاڑی (JK22B 3968) بھی ساتھ لے گئے۔

بعدازاں فوجی کی گاڑی کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے نیہام علاقہ میں نذرآتش کر دیا اور فوجی اہلکار کو اپنے ساتھ لے گئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے اغوا شدہ فوجی اہلکار کا پتہ لگانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Aug 3, 2020, 10:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details