بھارتی فوج کے چنار کور نے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پونے میں واقع اندرانی بالن فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا۔
اس ایم او یو (مفاہمت نامہ) کے ذریعے آرمی گڈ ول اسکولوں اور پریوار اسکول سوسائٹی کو مالی اعانت ملے گی۔
اس تقریب کی صدارت چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کے ہمراہ اندرانی بالن فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی پنیت بالن اور جہنوی دھاری وال نے کی۔
اندرانی بالن فاؤنڈیشن بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں اوڑی، وائینی، تریگام اور حاجنار کے چار آرمی گڈ ول اسکولوں کو مالی اعانت فراہم کرے گی۔ یہ بارہمولہ میں جسمانی طور معذور بچوں کے لیے پریوار اسکول سوسائٹی کے لئے بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کرے گی۔