اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں فوجی جوان زخمی - رامبن سڑک حادثہ

فوجی جوان کو زخمی حالت میں آرمی کمانڈ اسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا ہے۔

سڑک حادثے میں فوجی جوان زخمی
سڑک حادثے میں فوجی جوان زخمی

By

Published : Aug 10, 2020, 7:50 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں فوجی جوان زخمی

اطلاعات کے مطابق اتوار دیر شام ماروگ - گام رابطہ سڑک پر ایک گاڑی رامبن سے ماروگ کی طرف جارہی تھی کہ سولی گام کے مقام پر تیز رفتار گاڑی 60 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی پر سوار جوان سچن سنگھ (23) ولد پون سنگھ ساکنہ گام تحصیل و ضلع رامبن شدید طور زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا شاہ فیصل سیاست چھوڑ دیں گے؟

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی جوان کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی امداد کے بعد خصوصی علاج کے لیے آرمی کمانڈ ہسپتال ادھمپور منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی جوان نئی گاڑی لے کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ رامبن پولیس نے زیر دفعات 279,337 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details