گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں فوج کی جانب سے آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فوج کے اعلی افسران نے گجر، بکروال کے رہنماؤں سے کئی مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا، اہم کئی اہم ہدایات دیے۔
اس دوران بریگیڈیئر اتل راجپوت راشٹریہ رائفلز 3 سیکٹر کے کمانڈر نے تقریب میں شامل تمام سرکردہ گجر، بکروال لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کی امن و ترقی میں اپنا اہن کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں اور سیاحوں کی زبردست آمد ہوگی اور اس یاترا کو کامیاب بنانے میں گجر، بکروال اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ Army Spoke to Gujjar and Bakarwal Leaders on Many Issues