اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: فوج نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو چارپائی سے گھر پہنچایا - ماں بچے کی جوڑی کو گھر پہنچنے میں مدد

وادی کشمیر کے دور داراز علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو کبھی کبھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کپواڑہ: فوج نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو چارپائی سے گھر پہنچایا
کپواڑہ: فوج نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو چارپائی سے گھر پہنچایا

By

Published : Jan 23, 2021, 6:28 PM IST

Updated : Jan 23, 2021, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں جاری برفباری کے دوران بھارتی فوج نے ایک ماں بچے کی جوڑی کو گھر پہنچنے میں مدد کی۔

کپواڑہ: فوج نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو چارپائی سے گھر پہنچایا

ذرائع کے مطابق لولاب علاقے میں برفباری کے دوران ایک خاتون اپنے نوزائیدہ بچے سمیت سڑک پر پھنس گئی تھی جس کے بعد فوج کی ایک ٹیم وہاں پہنچ اور انہیں مدد پہنچائی۔

برفباری کے دوران فوج نے دونوں ماں اور بچے کو چارپائی پر بٹھا کر کاندھوں پر گھر تک پہنچانے میں مدد کی ۔

اطلاعات کے مطابق 28 آر آر کے فوجی اہلکاروں نے بھاری برفباری میں تقریبا 6 کلو میٹر دور تک ماں اور نوزائیدہ بچے کو چارپائی پر اٹھا کر گھر تک پہنچایا۔

مقامی لوگوں اور صحت عملہ نے فوج کے اس اقدام کی تعریف کی۔ وہیں زچہ اور بچے کے افراد خانہ نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مارکول کیمپ میں ڈیوٹی پر موجود فوجی جوانوں نے ان بروقت مدد کرکے ایک نہیں بلکہ دو جانیں بچانے میں مدد کی۔

Last Updated : Jan 23, 2021, 8:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details