جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے شرپورہ کیریری علاقے میں سرچ آپریش کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔
بارہمولہ کے سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدل قیوم نے بتایا کہ شرپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کی پولیس کو اطلاع ملی تھی جس کے بعد بارہمولہ پولیس نے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج کی ٹیموں نے سنیچر کی شام وہاں ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا - سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدل قیوم
بارہمولہ کے شرپورہ کیریری علاقے میں سرچ آپریش کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔
فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا
اس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا اور تلاشی لی گئی جس کے بعد گھنی جھاڑیوں کے ایک حصے میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ قائم تھا جس کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد کیا گیا ۔