اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں مارٹر شیل کو ناکارہ بنایا گیا - مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا

اوڑی میں ایل او سی کے ایک قریبی گاؤں کملکوٹ میں فوج نے مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔

اوڑی میں مارٹر شیل کو ناکارہ بنایا گیا
اوڑی میں مارٹر شیل کو ناکارہ بنایا گیا

By

Published : Jan 7, 2021, 6:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایل او سی کے نزدیک مارٹر شیل ملنے کے بعد کملکوٹ علاقے میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

فوجی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ' یہ شیل کملکوٹ میں پایا گیا تھا اور اس کی خبر سکیورٹی اہلکاروں تک پہنچی جس کے بعد بم اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔

پچھلے سال نومبر میں اوڑی کے کمل کوٹ اور حاجیپیر سیکٹروں میں ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ اور گولوں کا زبردست تبادلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کے ایل او سی کے نزدیکی کملکوٹ گاؤں میں گزشتہ برس نومبر ماہ میں بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان زبردست گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'پاکستان کی جانب سے آئے روز ہونے والی گولہ باری سے یہاں کے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details