ہندواڑہ:مرکز کے زیرانتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں واقع گورنمنٹ بائز ہائی سکینڈری اسکول میں فوج کی جانب سے میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد کیا گیا تاکہ شمالی کشمیر کے طلبہ کو ملک بھر معروف کالجز کی طرف سے پیش کردہ مختلف کریئر کورسز کے بارے میں جاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ پنجاب، چندی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی، بنگلور اور دہرادون کے 19 سے زائد کالجوں نے اس فیسٹول حصہ لیا۔ تقریب کے دوران کریئر کونسلنگ فراہم کی کالجز نے مستحق طلباء کو دو کروڑ سے زائد کے وظائف کی پیشکش بھی کی۔ اس اسکالرشپ سے ان طلباء کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے 12ویں جماعت کے امتحانات پاس کیے ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں۔
راجوار، قاضی آباد، رفیع آباد، سوپور اور شمالی کشمیر کے دیگر حصوں کے طلباء نے اس فیسٹول میں حصہ لیا۔ تقریب کے دوران تقریباً 7000 طلباء نے شرکت کی، کیرئیر کی رہنمائی حاصل کی اور اسکالرشپس سے مستفید ہوئے۔ وہ پیش کش پر کیریئر کے مختلف آپشنز کو دیکھ کر بہت پرجوش تھے، جن سے وہ واقف نہیں تھے۔ ڈی سی کپوارہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں نوجوان ذہنوں کی امنگوں کو تشکیل دینے کے لیے ایڈو فیسٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستانی فوج نے Edufest کا انعقاد کیا ہے۔ آخر میں طالب علم کی زندگی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔