پلوامہ کے حال گاؤں میں فوج نے عوام کو طبعی سہولیات بہم پہنچانے کے غرض سے مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں کو مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جائے۔
پلوامہ میں فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ان کیمپز میں ڈاکٹرز نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی طبعی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر فوج کے ایک افسر نے کہا کہ یہ قدم طبعی سہولیات بہم پہنچانے کے غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آسانی سے طبعی نگہداشت سہولیات فراہم ہوسکے۔
اس حوالے سے مقامی افراد نے فوج کا شکریا ادا کیا اور کہا کہ میڈیکل کیمپ میں میرا علاج کیا گیا اور مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں لوگوں کی کافی تعداد دیکھی گئی۔