اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی او کے پر آپریشن کرنے کے لیے تیار - بھارتی فوج پاکستان

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نراؤنے نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 'بھارتی فوج پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کے لیے تیار ہے۔'

پی او کے پر آپریشن کرنے کے لیے تیار
پی او کے پر آپریشن کرنے کے لیے تیار

By

Published : Jan 3, 2020, 11:08 AM IST

بھارت کے 28 ویں آرمی چیف جنرل نراؤںے نے حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول کے آر پار عسکریت پسندوں کے ذریعے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد نے اس پر اپنا سخت درعمل پیش کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ستمبر میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ پی او کے بھارت کا ایک حصہ ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ایک دن اس پر ہمارا اختیار ہوگا۔'

جنرل ایم ایم نراؤنے نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر سمیت سرحد پار تک ہماری فورسز تعینات ہیں اور ہمارے پاس بہت سارے منصوبے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنا کام کامیابی کے ساتھ انجام دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details