گزشتہ شب فوج اور پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مضافاتی علاقے میں دو تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ضلع مینڈھر کے مختلف مضافاتی علاقوں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
سرچ آپریش کی اس مہم میں بھارتی فوج اور پولیس کے جوان جگہ جگہ تلاشی لے رہے ہیں۔
مینڈھر میں فوج کا سرچ آپریشن جاری اطلاع کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں کے پاس اسلحہ بھی موجود تھے جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔
واضح رہے کہ جس طرح سے پاکستان گزشتہ چند دنوں سے مسلسل مینڈھر سرحد سے گولہ باری کررہا ہے اس سے عسکریت پسندوں کے علاقے میں موجود ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی نوشیرا میں جس طرح سے عسکریت پسندوں کے ایل او سی سے داخل ہوتے ہوئے دیکھ فوج نے انھیں ہلاک کردیا تھا اور ان کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے اسی کے مد نظر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔