اردو

urdu

گاؤ خانے سے گولہ بارود ضبط

By

Published : Jun 7, 2019, 1:45 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں فوج اور ریاستی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گزشتہ شب تلاشی کارروائی کے دوران ایک گاؤ خانے سے کافی مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔

گاؤ خانے سے گولہ بارود ضبط

گاؤ خانے سے گولہ بارود ضبط

بھدرواہ میں قائم آر آر ہیڈکواٹررس کے ایک ترجمان نے کہا کہ مشتبہ افراد کی ممکنہ سرگرمیوں اور گولہ بارود کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر گنڈو میں قائم آر آر کیمپ کے فوجی اہکاروں اور پولیس اسٹیشن گنڈو کے پولیس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے گزشتہ شب بھلیسہ چلی بالا علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ مکانوں اور گاؤ خانوں کی تلاشی کے دوران عباس احمد نامی ایک مکان مالک کے گاؤ خانے سے گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ گولہ بارود میں اے کے 47 کے 64 راؤنڈ، ایس ایل آر کا ایک راؤنڈ، ایک موٹورولا ریڈیو سیٹ اور بیٹریز کے علاوہ اے کے 47 کے کچھ حصے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈو میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details