اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیب کاشتکاروں کا فروٹ منڈی کی طرف رخ - شوپیاں کا سیب

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ڈپٹی کمشنر نے اگلر فروٹ منڈی میں سیبوں سے بھری ایک گاڑی کو ریاست سے باہر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

سیب کاشتکاروں کا فروٹ منڈی کی طرف رخ

By

Published : Oct 8, 2019, 6:01 PM IST

Updated : Oct 8, 2019, 9:00 PM IST

شوپیاں کا سیب وادی کے باقی اضلاع کے مقابلے میں دیر سے تیار ہوتا ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اگلر شوپیاں میں قائم فروٹ منڈی میں سیب کاشتکار ’مارکیٹ انٹروینشن اسکیم‘ MISکے تحت سیبوں کو بیچنے کے لیے فروٹ منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔

سیب کاشتکاروں کا فروٹ منڈی کی طرف رخ

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کے بعد وادی میں پیدا شدہ غیر یقینیت کے بعد سیب کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے گورنر انتظامیہ نے MISنامی اسکیم کو متعارف کیا۔
اس اسکیم کے تحت میوہ کاشتکار اپنے سیبوں کو براہ راست سرکار کو بیچ سکتے ہیں۔

حالانکہ دیگر اضلاع کے سیب کاشتکاروں نے اس اسکیم کی جانب خاص دلچسپی نہیں دکھائی، تاہم شوپیاں میں حال ہی میں کاشتکاروں نے میوہ منڈی کا رخ کیا ہے۔

جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں میٹھے اور رس دار سیبوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں قریب 25ہزار ہیکٹر اراضی پر سیب کی کاشت کی جاتی ہے اور ہر سال قریب 3لاکھ میٹرک ٹن کے سیبوں کو درآمد کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2019, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details