پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی پرچھو فروٹ منڈی میں ضلع پلوامہ کے پرچھو فروٹ منڈی میں ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اس اجلاس میں ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیاں کے میوہ کاروباریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کے عہد داران کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جن میں غیر معیاری ادویات ،میو بردار گاڑیوں کو روکنا شامل ہے۔
کانفرنس کے دوران زیر بحث اہم مسئلہ کھادوں، سیب کے ڈبوں اور دیگر ضروری سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تھا،جس نے سیب کے کاشتکاروں کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہے ۔بڑھتی ہوئی لاگت اکثر کاشتکاروں کو اپنی پیداوار بہت کم قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اس سے سیب کی کاشت سے وابستہ تقریباً 800,000 گھرانوں کی روزی روٹی متاثر ہوتی ہے۔