پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیشتر اضلاع میں سیب کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسرے اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی مسلسل بارشیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میوہ صنعت،سبزیوں اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا جبکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کسانوں میں بھی تشویش پایا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں ماہر باغبانی محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں مسلسل بارشوں کی وجہ کسانوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محمکہ باغبانی کسانوں تک ایڈوائزر پہنچاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے میوہ جات میں کیڑے لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فصلوں میں ایک بار کیڑے لگ گئے بھر اسے بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسانوں کو محمکہ کی جانب سے ادویات کے چھڑکاؤ کا مشورہ دیا گیا ہے۔