اس احتجاج میں طالب علموں، فنکاروں، دوکانداروں و سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر کام کرنے والے افراد نےحصہ لیا۔ احتجاج کر رہے نوجوانوں نے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے حق میں نعرے بازی کی۔
احتجاج میں شامل ایک آرٹسٹ سیم پنڈو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ آج ہمیں مجبورناً سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے آنا پڑا کیونکہ اب 100 دنوں سے موبائل انٹرنیٹ خدمات بند پڑا ہے، جس کی وجہ سےکاروبار کرنے والے افراد و زیر تعلیم طالبات مشکلات سے دوچار ہے۔