اردو

urdu

ETV Bharat / state

آشا ورکروں  کی اپیل - مہنگاٸی کے زمانے میں نا کے برابر

کرونا واٸرس کے اس قہر سے جہاں زندگی کی رفتار تھم سی گٸ ہے اور ہر فرد اپنے آپ کو اس مہلک بیماری سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آشا ورکروں کی پر زور اپیل
آشا ورکروں کی پر زور اپیل

By

Published : Apr 6, 2020, 7:45 PM IST

وہیں اس مشکل گھڑی میں آشاورکرس کی ٹیم اپنی جان ہتھیلی پے لیے ہوئے گھر گھر جا کے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کی جانکاری فراہم کر رہی ہیں۔

آشا ورکروں کی پر زور اپیل

ان آشا ورکروں کا کہنا ہے اگر چہ وہ اس مشکل وقت میں وہ اپنی جانیں ہتھیلیوں پر لیے ہوئے لوگوں کو بچانے کا کام کرتی ہے تاہم انہیں انتظامیہ کی جانب سے وہ ضروری سہولیات نہیں دی گٸ ہے جس سے ان کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بالکل کم تنخواہ پر کام کر رہی ہیں جو آج اس مہنگاٸی کے زمانے میں نہ کے برابر ہے۔

مذکورہ آشا ورکروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وہ ضروری چیزیں فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے لیے کام کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details