ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع کہلیل میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کنونشن کی صدارت ضلع صدر پلوامہ جی ایم۔میر نے کی۔
اس موقع پر منظور گنائی، عمرجان، ڈاکٹر طلعت اور سید تجلی موجود تھے۔ اس موقع پر لیڈران نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کے ایجنڈے کو زمینی سطح پر مضبوط کریں اور پارٹی صدر سید الطاف بخاری کے عوام دوست ایجنڈے کو عوام۔تک پہنچاییں کیونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اس وقت عوام کی ایک امید بن کر ابھر کر سامنے آگئ ہے۔ یہ ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ان پارٹیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے جنھوں نے گزشتہ ستر برسوں کے دوران لوگوں کو اپنے حقیر مفادات کے لیے استعمال کیا ہے۔