بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میونسپل کونسل میں وارڈ ممبران کی جانب سے چئیرمین اور وائس چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالے گئے جس میں چودہ میں سے آٹھ ممبران نے موجودہ چیئرمین وائس چیئرمین خورشید احمد گنائی اور مقصود احمد کے خلاف ووٹ ڈالے۔ اس سے اب یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ اگلے چند روز میں بشارت احمد نجار ایک بار پھر میونسپل کارپوریشن بانڈی پورہ کے چئیرمین کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ Apni party councilor loses no-confidence motion in Bandipora
اطلاعات کے مطابق خورشید احمد اور مقصود احمد کے خلاف اپوزیشن کے ممبران نے اس ماہ کی 9 تاریخ کو عدم اعتماد پیش کیا تھا جس کے بعد ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ میں جے پی کے حمایتی ممبران نے موجودہ چئیرمین اور وائس چیرمین کے خلاف 8 ووٹ ڈال کر عدم اعتماد کو کامیاب بنایا۔