اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری فوٹوگرافر عالمی مقابلے کا فاتح - AP Photographer Dar Yasin wins global award

کشمیر کے معروف فوٹوگرافر ڈار یاسین کو کشمیر میں مشکل ترین حالات میں فوٹوگرافی کے لیے ' ینیس بہارکیس انٹرنیشل فوٹو جرنلزم ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

کشمیری فوٹوگرافر عالمی مقابلے کا فاتح

By

Published : Oct 16, 2019, 5:46 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 6:02 PM IST

یونان کے مشہور شہر ایتھنز میں ایک تقریب میں ایتھنز فوٹو ولڈ آرگنائزرز نے ڈار یاسین کو اس ایواڈ سے نوازا ہے۔ ایتھنز فوٹو ولڈ آرگنائزرز نے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے فوٹوگرافر ڈار یاسن کو ان کی ہمت اور ثابت قدمی کے لیے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سالانہ مقابلہ یونیس بہاراکس کی یاد میں قائم کیا گیا ، جو ایوارڈ یافتہ یونانی فوٹوگرافر تھے۔ یونیس بہاراکس رواں برس کی شروعات میں 58 برس کی عمر میں کینسر کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے۔

کشمیری فوٹوگرافر عالمی مقابلے کا فاتح

ایتھنز فوٹو ولڈ آرگنائزرز نے کہا کہ ڈار یاسین کو تقریباً 10 لاکھ روپیے کا انعام ملے گا اور آئندہ موسم گرما میں وہ ایتھنز میں اپنے فوٹو گرافز کی نمائش کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی کشمیر میں مسلسل 74ویں روز سے بندشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ وادی میں پانچ اگست سے انٹرنیٹ خدمات معطل ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 6:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details