اس دن کی نشان دہی کے لیے لوگوں نے شدت پسندی کے ناسور کو اس کی تمام شکلوں اور زاویوں میں شکست دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں ایک مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کرگل کے دفتر کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں متعدد ضلع افسران اور ڈی سی آفس کرگل کے عملے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرگل ٹسرنگ موٹوپ کی قیادت میں 'انسداد دہشت گردی' کے عہد کو تاکیدی طور پر لیا اور بھارت کی عدم تشدد اور رواداری کی روایت پر اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے شدت پسندی اور تشدد کی تمام تر قوت کے ساتھ مخالفت کے اپنے پختہ عزم کو مقدم کیا۔
موجودہ صورتحال میں کووڈ 19 اور حفاظت کی وجہ کو دیکھتے ہوئے اور بڑے عوامی اجتماعات سے بچنے کے لئے سرکاری ملازمین نے اپنے دفاتر میں انسداد دہشت گردی کے عہد کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماجی دوری کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کی۔
اسی طرح کے انسداد دہشت گردی کا عہد یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کرگل، لداخ اکیڈمی آف آرٹ، کلچر کرگل، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کرگل اور دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی لیا۔
ملازمین کی جانب سے عہد کا اظہار کیا گیا کہ وہ تمام انسانوں کے درمیان امن، معاشرتی ہم آہنگی، اور افہام و تفہیم کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے اور انسانی زندگیوں اور اقدار کو خطرے میں ڈالنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا۔