ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل میں بی جے پی کے رہنما اور ڈی ڈی سی ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی نے جمعرات کو غوثیہ کالونی امیرآباد ترال کا دورے کے دوران مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنے دورے کے دوران مقامی باشندوں سے سرکاری اسکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں کو بیک ٹو ولیج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس سے انہیں فائدہ ہوگا اور ان کے مسائل حل ہوں گے۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی سیاست سے بالا طاق حقیقی عوامی خدمات پر بھروسہ کرتی ہے۔بی جے پی کی حکومت میں تمام پالیسی کو عوام کے لئے بنائی ہے،اس میں کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وادی میں ایسی بھی حکومتیں گزری ہیں جو اپنے لوگوں کو سرکاری نوکردی دیتی تھیں۔ایسے لوگوں کو سرکاری نوکری نہیں کرنی چاہئے جو مخالف ذہینت رکھتے ہیں