اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Rally In Srinagarسرینگرمیں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی - منشیات مخالف ریلی

سرینگرمیں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماوں، کھیل کود کی دنیا منسلک شخصیات سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔۔ ریلی گھنٹہ گھر سے شروع ہو کر شیر کشمیر پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں سول سوسائٹی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔Anti Drug Rally In Srinagar

سرینگرمیں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی
سرینگرمیں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی

By

Published : Jan 13, 2023, 8:31 PM IST

سرینگرمیں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی

سرینگر:جموں و کشمیر کے سرینگر میں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماوں، کھیل کود کی دنیا منسلک شخصیات سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی

منشیات مخالف ریلی گھنٹہ گھر سے شروع ہو کر شیر کشمیر پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں سول سوسائٹی اور کھیلوں کی دنیاسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کشمیر میں راشٹریہ لوک جنشکتی پارٹی کے انچارج اور جنرل سیکٹری سنجے صراف کی قیادت میں سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر سے شر کشمیر پارک تک منشیات مخالف ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شرکت کرنے والوں کے ہاتھوں منشیات مخالف بینرز اور پوسٹرز تھے۔نوجوان طبقوں کی جانب سے منشیات مخالف نعرہ بازی کی گئی اور یہ بھی عہد کیا گیا کہ کشمیر میں لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کی بات کہی گئی۔

اس موقعے پر ریلی کی صدارت کرتے راشٹریہ جنشکتی پارٹی کے کشمیر انچارج اور جنرل سیکٹری سنجے صراف نے نامہ ناگاروں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ سیاست کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔ آنے والی نسلے ہی ہماری مستقبل ہے جس کو اس لعنت سے دور رکھنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ہم اپنی نوجوان نسل کو کسی بھی قیمت پر اس لعنت سے دور رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔اس کے لئے ہمیں جتنی محنت کرنی پڑے ہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Cleanliness Drive by MC Tral حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس کے پیش نظر ترال میں صفائی مہم کا آغاز

ندا فاروق نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ نشے کے خلاف ہماری ریلی میں عام و خاص کو شرکت کرنے کی ضرورت یے۔ان کی شمولیت سے ہی اس لعنت کو سماج سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details