منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر خشخاش اور بھنگ کی کاشت کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اس علاقے میں پولیس کی طرف سے چلای جا رہی مہم کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جارہی ہے اور یہ پولیس کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔
موصوف آج ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے طاہر سلیم نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر کاشت کی جا رہی خشخاش اور بھنگ کے خلاف جدید مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس غیر قانونی کاشت کاری میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔