اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Addiction Day کولگام میں نشہ مکت بھارت مہم کا انعقاد - گورنمنٹ ہایر اسکنڈری اسکول کیلم

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر میں واقع گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کیلم میں ڈی ڈی کے رکن ریاض احمد کی صدارت میں نشہ مکت بھارت کے عنوان سے ایک یمنیار کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کیلم میں نشہ مکت مہم کا انعقاد
کیلم میں نشہ مکت مہم کا انعقاد

By

Published : Jun 8, 2023, 2:01 PM IST

کولگام میں نشہ مکت بھارت مہم کا انعقاد

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر کیلم میں واقع گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول میں ڈی ڈی کے رکن ریاض احمد کی صدارت میں نشہ مکت بھارت کے عنوان سے ایک سمنیار کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

منشیات کے اسعتمال کے خلاف بیداری مہم کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو ایک اہم جانکاری معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی ممبر دیوسر ریاض احمد، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپوٹس آفسر مشتاق احمد پانپوری، پرنسپل سیف الدین لون کے علاوہ طلباہ وطلبات مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پروگرام میں فنکاوں نے فن کے ذریعہ نشہ کی لت اور اس کے مضر اثرات کے حوالے سے جانکاری دی، ڈی ڈی سی نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے درمیان اسپورٹس کٹس تقسیم کیے۔ مقامی ڈی ڈی سی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پروگرامز کو مزید بہتر بنانے کے عوض سے وہ تعلیمی اداروں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی مدد سے ہی نشہ مکت بھارت مہم کو شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Cherry Crops in Kashmir گاندربل میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے چیری کی فصلوں کو شدید نقصان

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان قوم کے مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں اس لت سے نجات دلانے کے لیے پنچاتی راج کے نمائندوں اور اوقاف کمیٹوں کو اہم رول ادا کرنا پڑے گا۔ لہذا زمینی سطع پر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details