اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹی کرپشن بیورو نے رشوت کے الزام میں ڈی سی او ہندواڑہ کو گرفتار کیا - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع کپواڑہ میں انسداد بدعنوانی بیورو نے منگل کو ڈرگ کنٹرول آفیسر ہندواڑہ کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن بیوری کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔Anti Corruption Bureau nabs drug inspector

انٹی کورپشن بیورو نے رشوت کے الزام میں ڈی سی او ہندواڑہ کو گرفتار کیا
انٹی کورپشن بیورو نے رشوت کے الزام میں ڈی سی او ہندواڑہ کو گرفتار کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 8:19 PM IST

انٹی کورپشن بیورو نے رشوت کے الزام میں ڈی سی او ہندواڑہ کو گرفتار کیا

کپوارہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انسداد بدعنوانی بیورو نے منگل کو ڈرگ کنٹرول آفیسر ہندواڑہ کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن بیوری کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اشتیاق احمد بابا کو اے سی بی کی ٹیم نے اس وقت گرفتار کیا جب بیورو کو اس کے ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے افسر کے خلاف رشوت مانگنے کی شکایت موصول ہوئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ سے دس ہزار روپے کی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔

اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی ایس پی نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈرگ کنٹرول آفیسر ہندواڑہ نے ایک دکاندار سے کسی کیمکل کو لے کر رشوت دینے دینے کے لئے دباو ڈال رہا تھا۔دکاندار نے اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کیا۔ہم نے پوری معلومات حاصل کی اور اس کے بعد کارروائی کرنے کی حکمت عملی بنائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول آفیسر ہندواڑہ کو رشوت لینے اور دکاندار ہر دباو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اسی کے مطابق آگے کی کارروائی کی اجئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details