نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ 1985 (این ڈی پی ایس) کے تحت جموں و کشمیر میں منشیات سے متعلق جرائم کی تفتیش کے مقاصد کے لیے دونوں صوبوں میں انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں اور سرینگر کے پولیس اسٹیشن قائم کیے جائے گے۔
ہوم ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ' ضابطہ اخلاق 1973 کی دفعہ 2 کے ذریعہ حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں انتظامیہ نے دونوں خطوں میں منشیات سے متعلقہ سرگرمیوں اور اس سے متعلق جرائم کی تحقیقات سے متعلق انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں اور اے این ٹی ایف سرینگر کو تشکیل دیا جائے گا۔'