مائی ٹاؤن مائی پراؤڈ پروگرام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پنشن ، وظیفہ ، پی ایم اے وائی ، کے سی سی ، ہیلتھ گولڈن کارڈز ، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اسی کڑی کے تحت آج ٹاؤن ہال اچھہ بل اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی اچھا بل نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مفتی فرید الدین بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی اچھہ بل کے ایگزیکٹیو آفیسر حاجی عبد المجید کے علاؤہ مختلف محکموں کے افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔