بھارت اور چین کے درمیان ایکچوئل لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی اور مرکزی زیر انتظام لداخ میں عالمی وبا کرونا وائرس معاملات میں مسلسل اضافے کے باوجود انتظامیہ نے آئندہ ماہ کی 16 تاریخ سے لداخ آٹو نومس ہِل ڈویلپمنٹ کونسل (ایل اے ڈی ایچ سی) کے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس انتخابات کے حق میں ہے جبکہ وہیں مخالف جماعتوں نے انتخابات کے اعلان پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لداخ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق 'ایل اے ڈی ایچ سی کے انتخابات اکتوبر مہینے کی 16 تاریخ سے منعقد کرائے جائیں گے، یہ انتخابات 26 نشستوں کے لیے ہوں گے'۔
لداخ کے ضلع مجسٹریٹ سچن کمار نے علاقے میں انتخابات کے لیے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ عائد کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا احترام کریں تاکہ انتخابات صحیح طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔