کشتواڑ کے انیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ Animal Husbandry Kishtwar کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما Deputy Commissioner Kishtwar Ashok Sharma مہمان خصوصی کے طور پر تھے ۔ تقریب میں انیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میتری اسکیمMulti Purpose Artificial Insemination Technician (MAITRI) کے تحت ٹریننگ شدہ نوجوانوں کو 50 ہزار کے آرٹیفیشل انسیمنیشن ان پٹس فراہم کیے گیے ۔
animal-husbandry-kishtwar-distributes-artificial-insemination-inputs محکمہ انیمل ہسبنڈری کشتواڑ کے جانب سے ضلع کے تقریباً 20 بےروزگار نوجوانوں کو میتری (MAITRI) اسکیم کے تحت ٹرینگ دی گئی تاکہ نوجوانوں کو اس شعبہ میں اپنا روزگار مل سکے اور کشتواڑ ضلع کے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر محکمہ اور عوام کی خدمت کرئے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دور دراز علاقہ جات میں تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی ملازمین دور دراز علاقوں میں پشوپالن طبقے کی خدمت کرئے گئے۔
اس دوران انیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ کے چیف ڈاکٹر سنجے سین Cheif Animal Husbandary Kishtwar Dr Sanjay Sen نے میتری اسکیم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم سرکار نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ملازمین کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے بےروزگار نوجوانوں کے لیے شروع کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے ملازمین ہر گاؤں میں نہیں پہنچ پاتے تھیں لیکن، اب یہ نوجوان وہاں جاکر محکمہ کی کمی پوری کرئے گے، جس سے عوام کو راحت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Director Animal Husbandry Visits Sopore: ڈائریکٹر پشوپالن کا دورہ سوپور
ڈاکٹر سنجے سین نے کہا کہ ان نوجوانوں کو ٹرینگ کے لیے بھٹنڈی اور پنجاب بھیجا گیا تھا، جہاں سے انہیں مکمل ٹرینگ دے کرکے واپس لایا گیا، اور اب محکمہ ان جوانوں کو امتحان لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں کو محکمہ کی طرف سے ہر ماہ 1500 روپیہ اور جانور کے علاج کے لیے دوائیا کے لیے الگ سے پیسے دیے جائے گے۔ اس موقع پر عارضی ملازمین نے محکمہ انیمل ہسبنڈری چیف اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کا شکریہ ادا کیا۔