اننت ناگ عید گاہ کے قریب آئی ٹی یو کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اننت ناگ میں آنگن باڑی ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ - اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج
آنگن باڑی ہلپرس اینڈ ورکرس ایسوسی ایشن سے منسلک خواتین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔
اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی خواتین نے بتایا کہ انہیں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے جلدازجلد محنتانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے نوکریوں کو مستقل کرنے، ایکول ورک ایکول پے لاگو کرنے، محنتانہ کو بڑھاکر 20 ہزار روپئے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔