اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سی آئی ٹی یو کے بینر تلے آنگن واڑی ملازمین اور ہیلپرس نے تنخواہ میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ سرکار نے اس سے انکی نوکریاں چھن لی اور ان کو سبکدوش ہونا پڑا مگر ابھی تک بقایا جات واگزار نہیں کئے گئے احتجاجی خواتین نے اپنی روداد بیان کیں۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ لفٹننٹ گورنر انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہی ہیں۔ ان کے آنگن واڑی ہلپر اور کو ہر قسم کا کام لیا جاتا ہے الیکشن ہو یا ناگہانی آفت ہر وقت ہم پیش پیش دہتے تھے ۔ جس کے بعد لفٹننٹ گورنر کی جانب سے سبکدوشی احکامات صادر کئے گئے۔ مگر سبکدوشی کے وقت انکے حقوق کو نظرانداز کیا گیا۔ جس کی وجہ سے خواتین کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔
ان کے مطابق جس طرح ملک کی دوسری ریاستوں میں آنگن واڑی ورکر اور ہیلپرس کو سپریم کورٹ کے مطابق مفادات فراہم کئے جا رہے ہیں مگر کشمیر میں ابھی تک سپریم کورٹ کے آڈر کو لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔