دیوسر کولگام میں واقع ٹاؤن ہال اپنی خستہ حالی کی داستان خود بیان کر رہا ہے۔
ٹاؤن ہال میں روشنی کی کمی ہے اور بیٹھنے کے لیے معقول انتظام بھی نہیں ہے۔ مذکورہ ٹاؤن ہال میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
کولگام کا ٹاؤن ہال خستہ حال لوگوں کے مطابق ٹاؤن ہال میں معقول سہولیات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کاؤنسل ممبران کا کہنا ہے کہ 'بلدیاتی محکمہ کے افسران صرف وعدوں سے ہی کام چلا رہے ہیں۔'
وہیں قصبہ کولگام میں ضلع کا سب سے قدیم ٹاؤن ہال موجود ہے۔ آمدنی ہونے کے باوجود کمیٹی ایک ٹاؤن ہال بنانے سے قاصر ہے۔
انتظامیہ اور محکمہ اربن لوکل باڈیز ٹاؤن ہال تعمیر کرنے کے صرف وعدے کر رہی ہے۔ نیا ٹاؤن ہال بنانے کے برعکس پرانے ٹاؤن ہال کی مرمت میں خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جبکہ اس رقم سے نیا ٹاؤن ہال تعمیر کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکتی تھی۔