اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: آلودگی سے پاک آب و ہوا کے لیے شجرکاری مہم زوروں پر

سی آر پی ایف کی چالیس بٹالین اور میونسیپل کونسل کی جانب سے اننت ناگ کے مہندی کدل علاقے میں دریا کے کنارے شجر کاری کی گئی۔

شجرکاری مہم زوروں پر
شجرکاری مہم زوروں پر

By

Published : Aug 21, 2021, 8:16 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل دریا کے کنارے شجرکاری کی گئی۔

اننت ناگ شہر کو صاف اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا فراہم کرنے کے لئے سی آر پی ایف اور میونسیپل کونسل اننت ناگ کی پہل پر سی آر پی ایف کی چالیس بٹالین نے آج اننت ناگ کے مہندی کدل علاقے میں میں دریا کے کنارے سینکڑوں پودے لگائے۔

شجرکاری مہم زوروں پر

ای ٹی وی بھارت سے میونسیپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاه نے کہا کہ سڑک کے کنارے پر ویسٹیج کلیکشن پوائنٹس کو بند کر دیا جاۓ گا۔ تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول مل سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اننت ناگ کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی رول ادا کریں اور میونسیپل اداروں کا ساتھ دیں۔

شجر کاری میں سی آر پی ایف کےمختلف طبقات سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ کا داراشکوہ باغ مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز


واضح رہے کہ اس سے قبل مہندی کدل علاقے میں دریا کے کنارے ویسٹیج کلیکشن پوائنٹس قائم تھا۔ اس کی وجہ سے پورے علاقے میں بدبو آتی تھی اور مقامی باشندے مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے۔ حالانکہ مذکورہ علاقے کے لوگوں نے ویسٹیج کلیکشن پوائنٹس خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details