جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں پولیس نے لاک ڈاون کے درمیان امتحانات منعقد کرنے پر ایک اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق اسکول نے گزشتہ روز ڈورو کے عید گاہ میں امتحانات منعقد کیے تھے۔ اسی درمیان ڈورو پولیس جائے موقع پر پہنچی اور امتحان بند کروایا جس کے بعد اسکول منتظمیں نے ایک رہائشی مکان میں امتحان منعقد کیا۔