اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع پولیس کی جانب سے 'پولیس شہدا' کی یاد میں رن فور یونٹی میراتھن کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے سرنل اننت ناگ سے مٹن تک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ضلع اننت ناگ کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 250 طلباء اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ رن فور یونٹی میں کامیاب ہونے والے پہلے پانچ افراد کو ایس ایس پی اننت ناگ کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا۔
Run For Unity Marathon In Anantnag اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی میراتھن - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ
اننت ناگ پولیس نے 'پولیس شہداء' کی یاد میں پولیس فلیگ ڈے ہفتہ-2023 کا آغاز میراتھن "رن فار یونٹی کے ساتھ کیا۔ پولیس کی جانب سے سرنل اننت ناگ سے مٹن تک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔
Published : Oct 27, 2023, 12:32 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Maha Dangal جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد
میراتھن رن فار یونٹی کو ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ڈی ایس پی آفاق ، ڈی آئی جی رئیس محمد بٹ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے کئی دیگر افسران کے علاوہ یوتھ سروس اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اننت ناگ پولیس کی جانب سے ضلع میں مختلف کھیل سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ،جس کی آج شروعات دوڑ کے اہتمام سے کیا گیا۔ یہ ہفتہ ان تمام پولیس شہداء کے لیے وقف ہے جنہوں نے قوم کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔