ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
اننت ناگ: متعدد سیاسی کارکن بی جے پی میں شامل - etv bharat
صوفی یوسف نے کہا 'جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی پر بھروسہ رکھتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے ریاست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
اننت ناگ: متعدد سیاسی کارکن بی جے پی میں شامل
اس سلسلسہ میں ڈاک بنگلو کھنہ بل میں بی جے پی کے نائب ریاستی صدر صوفی یوسف کی قیادت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے متعدد کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ جس دوران بی جے پی کی جانب سے شمولیت کرنے والے کارکنوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
صوفی یوسف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کے امن استحکام اور ترقی کی خواہاں ہے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے کارکنوں کا شکریا ادا کیا۔