جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن میونسپلٹی میں 'میرا قصبہ میری شان' کے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں آئی سی پی ایس کی ڈائریکٹر شبنم کاملی نے کہا کہ اننت ناگ تاریخی، مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ سیاحتی اعتبار سے بھی کافی زرخیز ہے اور اسے سیاحتی دھارے میں لانے کے لیے کوشش کی جائے گی۔
اننت ناگ سیاحتی اعتبار سے زرخیز - Anantnag news
مٹن میونسپل کمیٹی میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام میں بطور وزیٹنگ افسر کی شرکت کے دوران شبنم کاملی نے انتہائی اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔
image
مٹن میونسپل کمیٹی میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام میں بطور ویزیٹنگ افسر کے شرکت کے دوران کاملی نے کئی اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مٹن میونسپل کمیٹی کے صدر محمد یاسین اور ای او طارق احمد بھی موجود رہے۔ جبکہ عوامی وفود نے یہاں اپنے کئی مسائل زیر بحث لائے۔ اس موقع پر ضرورت مندوں کو گھر کی تعمیر کے لیے امدادی چیک بھی دیے گئے۔