وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مشن کو جاری رکھتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں نے ضلع صدر اننت ناگ سعید وجاہت اور محمد رفیق وانی کی قیادت میں اننت ناگ کی کھنہ بل ہاؤسنگ کالونی میں صفائی مہم چلائی اور کالونی کی پوری طرح سے صفائی کی۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا تعاون پارٹی کو دیں۔
رفيق وانی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نہ صرف وزیر اعظم کے مشن کو عملی جامہ پہنانا ہے بلکہ عام لوگوں تک ماحولیات کو بچانے اور اسے صاف و پاک رکھنے کا پیغام بھی پہنچانا ہے۔