اردو

urdu

ETV Bharat / state

یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے پونچھ کی تحصیل منڈی میں اہم میٹنگ کا انعقاد

Republic Day meeting ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع کمپلیکس میں تحصیلدار کی سربراہی میں یومِ جمہوریہ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر میٹنگ میں تحصیل سطح کے تمام محکموں کے آفسران اور انچارج ملازمین شریک ہوئے۔

یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے منڈی میں اہم میٹنگ منعقد
یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے منڈی میں اہم میٹنگ منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 12:51 PM IST

یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے منڈی میں اہم میٹنگ منعقد

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع کمپلیکس میں تحصیلدار کی سربراہی میں یومِ جمہوریہ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر میٹنگ میں تحصیل سطح کے تمام محکموں کے آفسران اور انچارج ملازمین شریک ہوئے۔ اس موقع پر میٹنگ میں تحصیل سطح کے تمام محکموں کے آفسران اور انچارج ملازمین شریک ہوئے۔

جبکہ ان کے علاوہ بارڈر سیکیورٹی فورس, جموں و کشمیر پولیس کے ارکان نے بھی شمولیت اختیار کی۔ دوران میٹنگ یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے تمام محکمہ جات کے آفسران کو متحرک کیا گیا۔

یاد رہے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے تمام آفسران اور ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے حوالے سے مستعدی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سمیت بلاک, پنچائیت, اور وارڈ سطح پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات منانے کی مناسبت سے انتظامات کیے جائیں۔

میٹنگ کے حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہ بلاک منڈی, بلاک لورن, بلاک ساتھرہ میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات منانے کے لیے تمام تر انتظامات باہم رکھے جائیں گے۔ تاکہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات بحسن خوبی انجام دی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

واضع رہے کہ ہیڈ کوارٹر منڈی, راجپورہ, بی ایس ایف ایم ٹی منڈی, میں پرچم کشائی کی جائے گی۔ جس کے بعد مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details