جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹز کا غلط استعمال کرنے والے افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ' جموں و کشمیر میں تقریباً 12 ملین افراد 5 اگست 2019 سے پابندیوں اور بندشوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اور اب جموں و کشمیر پولیس انٹرنیٹ پر عائد پابندی پر قابو پانے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے خلاف شدت پسندی کا قانون استعمال کر رہی ہے۔اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو انھیں سات سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔