اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کا وادی کشمیر کا پہلا دورہ آج - امرناتھ گھپا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورہ پر آج وادی کشمیر پہنچیں گے، امت شاہ کا وزیر داخلہ بننے کے بعد یہ وادی کا پہلا دورہ ہوگا۔

امت شاہ کا وادی کا پہلا دورہ آج

By

Published : Jun 26, 2019, 10:04 AM IST

Updated : Jun 26, 2019, 12:48 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران امت شاہ امرناتھ کے غار میں حاضری دینگے،اور سرینگر میں میٹنگ کی صدارت بھی کرینگے۔

گھپا میں حاضری دینے کے علاوہ وہ خصوصی پوجا پاٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

امت شاہ کا وادی کشمیر کا پہلا دورہ آج

دو روزہ دوے کے دوران امت شاہ سالانہ امرناتھ یاترا کے سیکورٹی منصوبے اور وادی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ امت شاہ وادی میں عسکریت پسند مخالف آپریشنوں، دراندازی،اور امن و قانون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیکورٹی ایجنسیز کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کریں۔

امت شاہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے بھی راج بھون میں ملیں گے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق وزیر داخلہ دو روز کے لیے آج وادی پہنچ رہے ہیں۔ امت شاہ کے دورے کے لیے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے جموں کشمیر میں کور گروپ ممبران، پنچوں اور سرپنچوں کے مشترکہ وفد سے بھی ملاقات کرینگے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کو پہلے30جون کو وادی کے دورے پر پہنچنا تھا،تاہم بجٹ سیشن میں ان کی مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورہ میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Last Updated : Jun 26, 2019, 12:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details