اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس پی اونتی پورہ نے امن و امان کی اپیل کی - etv bharat

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کی حدود میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں اور بغیر اسکریننگ کے غیر ریاستی مزدوروں کو اپنے گھر میں پناہ دینے سے گریز کریں۔

Amid lock down SSP Awantipora calls for calm
ایس ایس پی اونتی پورہ نے امن و امان کی اپیل کی

By

Published : Mar 24, 2020, 8:07 PM IST

پوری وادی کی طرح جنوبی کشمیر میں بھی آج معمولات زندگی متاثر رہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے آج اونتی پورہ، ترال اور پامپور علاقوں میں سخت بندشیں عائد کی تھیں جبکہ عام لوگوں کو بلا ضرورت اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

زبردست بارش کے باوجود سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ناکے لگائے گیے تھے جہاں گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی اور صرف ایمرجنسی سروسز کے تحت آنے والے افراد کو ہی آنے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے امن و امان کی اپیل کی

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کی حدود میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہے اور بغیر اسکریننگ کے غیر ریاستی مزدوروں کو اپنے گھر میں پناہ دینے سے گریز کریں۔

واضح رہے گزشتہ روز ترال پولیس نے ھردومیر گاؤں میں رہنے والے ارشد حسین ڈار نامی ایک شہری کو بغیر اسکریننگ غیر ریاستی مزدوروں کو اپنے گھر میں پناہ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کو سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details