اس سال کووڈ-19 وبا کی وجہ سے امرناتھ یاترا نہیں ہو گی۔ تاہم عقیدت مندوں کے لیے "آرتی" کی آن لائن سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس فیصلے کا اعلان جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شرائن بورڈ سے گفتگو کے بعد کیا۔
انہوں نے اس کے بعد ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے یاترا کی منسوخی کے بارے میں جانکاری دی۔
امرناتھ یاترا لگاتار تیسری بار منسوخ ہو گئی ہے۔ 2019 میں مرکز نے 5 اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے قبل یاترا اچانک منسوخ کردی تھی۔ گذشتہ سال بھی یاترا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔