امرناتھ یاترا شرائن بورڈ کے مطابق امرناتھ یاترا 28 جون سے 22 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کی تاریخوں کا فیصلہ بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
سالانہ امرناتھ یاترا کا 28 جون سے آغاز - Amarnath Yatra
امرناتھ یاترا شرائن بورڈ نے آج سالانہ امرناتھ یاترا کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے جبکہ یاترا کا آغاز رواں سال 28 جون سے ہوگا۔
گذشتہ سال کووڈ-19 وبا کی وجہ سے سالانہ امرناتھ یاترا کو منسوخ کردیا گیا تھا اور براہِ راست ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا گیا تھا جس کے ذریعہ عقیدت مندوں کو ورچوئل طریقہ درشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ قبل ازیں انتظامیہ نے یاترا کو 21 جولائی تا 3 اگست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں فیصلہ کو واپس لے لیا گیا۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے یاترا کے دوران کوویڈ رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے مزید بتایا کہ عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے روایتی رسومات ماضی کی طرح بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کی جائیں گی جبکہ صبح و شام کی آرتی کا براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کے ذریعے عقیدت مند ورچوئل درشن کرسکیں گے۔