اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 کوہ سلیمان کے مندر میں چھڑی مبارک کو لے جایا گیا - سرینگر کے شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کی رسم

امرناتھ یاترا 2023 کے سلسلے میں سرینگر کے کوہ سلیمان کے شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کو لے جایا گیا۔ اس موقعے پر مندر میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔

تاریخی شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کو لے جایا گیا
تاریخی شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کو لے جایا گیا

By

Published : Aug 17, 2023, 2:22 PM IST

Updated : Aug 17, 2023, 5:54 PM IST

تاریخی شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کو لے جایا گیا

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا 2023 کے سلسلے میں سرینگر کے تاریخی شنکرآچاریہ مندر میں چھری مبارک کو لے جایا گیا۔ اس موقعے پر مندر میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔ گذشتہ بدھ کے روز ہندو دھرم گرو مہنت دیپندر گری کی قیادت میں سالانہ امرناتھ یاترا کی چھری کا اہتمام کیا گیا۔

شنکراچاریہ مندر سری نگر کے کوہ سلیمان پر واقع ہے جو کہ ہندو کش پہاڑی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ چھڑی مبارک کو آج لے جایا گیا جس دوران ہریالی-امواسیہ' (شراون) کے موقع پر پوجا پاٹھ کی گئی۔ اس موقعے پر اماوسیہ قدیم رسم و رواج کے مطابق رودرابھیشیک کی نمائش بھی کی گئی۔ دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی پوجا پاٹھ میں پجاریوں کے ساتھ ساتھ مندر کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے پراتھنا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تیاریاں مکمل کرنے پر زور

اس دوران ہندو دھرم کے گرو مہنت دپندر گیری، جو امرناتھ کی چھڑی مبارک کے رکھوالے ہیں، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امرناتھ یاترا کی چھڑی مبارک کو آج پوری تیاری کے ساتھ یہاں شنکر آچاریہ مندر کو لایا گیا جہاں پر یہاں پوجا پاٹھ کرکے واپس امرناتھ یاترا کو واپس لے جایا جائے گا۔ روایات کے مطابق امرناتھ کی چھڑی سرینگر سے اونتی پورہ اور مٹن کے راستے پہلگام لی جاتی ہے اور راستے میں کئی مقامات پر پوچا کی جاتی ہے۔ ماضی میں انتہائی قلیل تعداد میں امرناتھ یاتری، کم از کم دو ہفتوں تک چلنے والی یاترا میں حصہ لیتے تھے جبکہ بہرون کشمیر سے بعض یوگی اور سادھو بھی اس یاترا کا حصہ بنتے تھے۔ انیس سو نوے کی دہائی کے بعد اس یاترا کی جانب حکام کی توجہ بڑھ گئی ہے جس کے بعد لاکھوں یاتریوں کو سرکاری محافظت میں کشمیر لایا جاتا ہے جبکہ یاترا کلی مدت مین بھی اضافہ کیا گیا۔ امرناتھ یاترا کو ہندو مسلم رواداری کا آئینہ دار تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یاتریوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات مین مقامی مسلم آبادی کا کافی حصہ ہوتا ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details