مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی تیاریاں اور اس کے انعقاد سے متعلق آج جموں میں انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی ایک اہم میٹنگ ہونی ہے۔
ذرائع کے مطابق ' میٹنگ میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئیر افسران کے علاوہ شرائن بورڈ کے سی ای او بپُل پھاٹک اور کچھ سینئیر پولیس افسران بھی موجود ہونگے۔ میٹنگ کے دوران یاترا کی تیاریوں، انعقاد اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔ یہ میٹنگ آج سہ پہر تقریباً تین بجے ہونی متوقع ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ شرائن بورڈ یاترا کے انعقاد کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے تاہم انتظامیہ میں تال میل کے فقدان کی وجہ سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوپایا ہے۔
ڈویزنل کمشنر کشمیر نے حال ہی میں ای ٹی وی بھارت کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' یاترا کے انعقاد کے سلسلے میں حتمی فیصلہ لیا جانا باقی ہے'۔