اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں: الطاف ٹھاکر - عوامی رابطہ مہم

ضلع پلوامہ کے ترال کے سیر جاگیر اور پستونہ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔BJP Leader Altaf Thakur

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر
لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 1:05 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے سیر جاگیر اور پستونہ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ارو مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر محمد شفیع وانی، نزیر احمد، اعجاز شاہ اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

مقامی باشندوں نے بی جے پی کے رہنما کا والہانہ استقبال کیااور اپنے اپنے مسائل موصوف کے نوٹس میں لائے۔الطاف ٹھاکر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ترال وھاب صاحب کھریو روڈ پر اگلے سال کام شروع ہوگا کیونکہ یہ روڈ پروجیکٹ اہمیت کا حامل ہے.
الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ تین ریاستوں کے انتخابی نتائج سے ہمارے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھاجپا پچاس پار نعرے کو حقیقت سے تبدیل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تنظیم نو قانون سپریم کورٹ میں ہے، کوئی بھی بل لانا غیر آئینی ہے: محبوبہ مفتی

الطاف ٹھاکر نے پنڈتوں کو تین نشستیں دینے پر مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنڈتوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر ٹھاکر نے کہا بھارتیہ جنتاپارٹی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے کیونکہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ پنڈت کمیونٹی کے لیے امرت ہے اور یہ ایک دیرینہ مانگ تھی جو پوری ہوگئی ہے انھوں نے سکھ کمیونٹی کو بھی ریزرویشن دینے کی اپیل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details