اردو

urdu

ETV Bharat / state

الطاف بخاری کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اتوار کی شام نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر کے عوام کے مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

الطاف بخاری نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی
الطاف بخاری نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

By

Published : Jan 25, 2021, 5:36 PM IST

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے گزشتہ روز ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات کی اور جموں کشمیر کی عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جانکاری دی۔

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الطاف بخاری اور نریندر مودی کے درمیان بات چیت تقریبا ایک گھنٹے تک چلی۔

گفتگو کے دوران بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے صنعتی شعبے کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے دیے گئے پیکیج کیلے بھی شکریہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ' جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے بھی الطاف بخاری نے وزیراعظم کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی خطے جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے اور یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار پیکیج بھی فراہم کرنا چاہیے۔'

بیان کے مطابق بخاری نے وزیراعظم کے سامنے خطے میں تیز رفتار فورجی انٹرنیٹ کی بحالی، کشمیری پنڈتوں کی واپسی، سرحد کے نزدیک رہنے والے باشندگان کے لیے بنکرز، یو پی ایس سی امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے رعایت کے علاوہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کو بہتر کرنے جیسے مطالبات رکھے۔

میٹنگ کے بعد بخاری نے وزیراعظم کو جموں کشمیر کی عوام مانگوں کے حوالے سے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details